ژوندون کارڈ کیا ہے؟
صحت کارڈ پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوام کی صحت سے متعلق ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے جرمن حکومت کے ترقیاتی مالیاتی ادارے(کے ایف ڈبلیو) کی معاونت سے ژوندون او پی ڈی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس اسکیم کا باقاعدہ آغاز ضلع مردان میں ہو چکا ہے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
صحت کارڈ پلس کے عوامی فوائد کو دیکھتے ہوئے اب اس کی سہولیات کا دائرہ کار بڑے امراض، ہسپتال میں داخلے اور سرجری سے بڑھا کر او پی ڈی تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ صحت کی سہولت ایک بنیادی ضرورت ہے۔ صحت مند شہری ہی ایک صحت مند معاشرے کی اکائی ہے اور اس صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کيلےموجودہ حکومت ایک فلاحی ریاست کی حیثیت سے کئ اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں "ژوندون کارڈ" ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد مستحقین کو جغرافیائی لحاظ سے قابل رسائی اور فنی طور پر مستعد سروس فراہم کنندگان سے منسلک کرناہے، تاکہ اہل آبادی کو معیاری علاج تک مساوی رسائی اور مناسب انتخاب کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
او پی ڈی کے لیے ژوندون کارڈ کیوں؟
اس سے پہلے صحت کارڈ پلس کے تحت مریض صرف بڑے امراض کا علاج، ہسپتال میں داخلے اور سرجری کی سہولیات حاصل کر سکتے تھے جبکہ عام بیماریوں کے لیے او پی ڈی کے اخراجات مریضوں کو خود برداشت کرنا پڑتے تھے۔
چونکہ عام نوعیت کی بیماریاں بار بار لاحق ہوتی ہیں اور کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے یہ اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے حکومت نے رجسٹریشن کے بعد منتخب ہسپتالوں میں مفت او پی ڈی سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
یہ اقدام غریب خاندانوں پر مالی بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت طبی سہولت کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
کون ژوندون کارڈ او پی ڈی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
وہ تمام افراد اس سہولت کے اہل ہیں جونادرا ریکارڈ کے مطابق ضلع مردان ، مالاکنڈ، کوہاٹ یا چترال کےہائشی ہوں، اوربینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ میں ان کا اسکور۲۶یا اس سے کم ہو۔ خاندان کے تمام افراد بشمول خواتین، بچے اور بزرگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن اور اہلیت کی جانچ
اہل خاندان درج ذیل طریقہ کار کے ذریعے اپنی اہلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں
اپنا شناختی کارڈ نمبر 9930 پر ایس ایم ایس کریں۔
آپ کو جواباً اپنا پی ایم ایس اسکور موصول ہو گا۔
اگر آپ کا پی ایم ایس اسکور 26 یا اس سے کم ہو تو آپ اہل ہیں۔
قریبی ہسپتال /مرکز صحت جائیں یا اپنے علاقے کے کمیونٹی ورکر سے رابطہ کریں۔
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد آپ منتخب ہسپتالوں سے مفت او پی ڈی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
او پی ڈی میں کون سی سہولیات شامل ہیں؟
ژوندون کارڈ او پی ڈی اسکیم کے تحت درج ذیل بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
عام او پی ڈی معائنہ اور مشاورت
بنیادی تشخیصی اور لیبارٹری ٹیسٹ
تجویز کردہ ادویات (پالیسی کے مطابق)
ضرورت پڑنے پر بڑے طبی مراکز کو ریفرل
حمل، زچہ و بچہ سے متعلق مفت مشاورت
دائمی امراض جیسے
شوگر
بلڈ پریشر
سانس کی بیماریوں کا معائنہ اور علاج
صحت مند معاشرے کی جانب ایک اہم قدم
ژوندون کارڈ ضلع مردان کی مستحق آبادی کے لیے صحت کی سہولیات کو قابل رسائی، سستا اور منصفانہ بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ او پی ڈی خدمات کی شمولیت سے اب لوگ بغیر مالی پریشانی کے بروقت علاج حاصل کر سکتے ہیں۔

11 Comments
Samar Khan
February 16, 2026You can help me with you please let me I’m name Samar Khan your important question acmes sar oke
Abdullah khan
June 20, 2026Za jundoon card ha
Manzar ali
June 22, 2026Jawndan card help me
Amanjan Aman
June 30, 2026Jan dhan card kis jagah se Mil Gaya Jo aspataal mein ya OPD mein jo benazir Eka sport program se milega me maskin log hun jo andur card ki jarurat hai
Samar Khan
February 17, 2026Your jawanddon card Help me with
Shahzeb Hassan
February 19, 2026Sehat card plus kpk ki jo payment card mae hoti ha wo ktam ho jay to saal k kis month mae wo renew hoti ha
SehatCardPlusKP
February 19, 20261st July ko tamam card recharge ho jaty hain.
Muhammad Yasir
February 25, 2026میں نے ارنی کا اپریشن کروانا ہے
Mehmood awan
June 26, 2026I need jawandun card
Arbaz Khan
May 8, 2026Piles grade 3 patient surgery offered via sehat card plus in kpk
ali
May 11, 2026MashAllah bohat acha initiative hai. Gareeb logon ke liye free OPD facility dena waqai ek bari sahulat hai. Agar ilaj aur medicines asani se mil jayein to bohat se families ka financial burden kam ho sakta hai. Government ko aise welfare projects aur zyada cities tak expand karne chahiye. 👍