Blog Details

Hospital Empanelment Registration Now Open

حکومت خیبر پختونخوا کا انقلابی قدم منتخب شدہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کے توسط سے صوبے کے تمام خاندانوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی مفت فراہمی جاری

اپنا ہسپتال آج ہی رجسٹرڈ کروائیں

صحت کی سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ لائف کے ذریعے سرکاری و نجی ہسپتالوں کو اس اہم منصوبہ میں شامل کرنے کے لیے سالانہ جانچ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل2026 ہے۔

پینل پر پہلے سے موجود ہسپتالوں کے معیار کی بھی جانچ کی جائے گی۔ تاکہ پینل پر صرف اعلی معیار کے ہسپتالوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سے پہلے اسسمنٹ میں ناکام ہسپتال اگر دلچسپی رکھتے ہیں تو ان کے لیے دوبارہ درخواست جمع کروانا ضروری ہوگا۔

ہسپتالوں کے انداراج کا طریقہ کار

آن لائن فارم کے زریعے درخواست-
درخواست گزارہسپتالوں کی جانچ پڑتال-
پالیسی بورڈ کی طرف سے منظوری-

اپنے ہسپتال کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے آپ جوبھی اخراجات کرتے ہیں ان کے لیے اسٹیٹ لائف یاصوبائی حکومت ذمہ دار نہیں ہوگی۔

سیکنڈری کیئر ہسپتال کے لیے درخواست کی فیس 100,000 روپے جبکہ ٹرشری کیئر ہسپتال کے لیے درخواست کی فیس 500,000 روپے ہے۔ جو ہسپتال سیکنڈری اور ٹرشری دونوں کیٹیگریز کے لیے درخواست جمع کروانے کے خواہش مند ہوں، اُن کے لیے فیس 500,000 روپے مقرر ہے۔ جو کہ ناقابلِ واپسی ہے۔

اہم شرائط و ضوابط (برائے ہسپتال امپینلمنٹ)

ترجیح اُن ہسپتالوں کو دی جائے گی جوکے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن سے لائسنس یافتہ ہو اور جن کے پاس اپنی ذاتی میڈیکل ٹیم اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، میڈیکل آفیسرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف) موجود ہو، جو صرف اسی ہسپتال میں کام کرتے ہوں۔

درخواست کی ابتدائی جانچ پڑتال ڈیسک اسیسمنٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ ڈیسک اسیسمنٹ سے متعلق مزید معلومات کے لیے دیے گئےلنک کا ملاحظہ کریں۔

www.sehatsahulat.com.pk

جو ہسپتال ڈیسک اسیسمنٹ میں ناکام ہوں گے، اُن کی درخواستوں پر مزید کارروائی یا فزیکل اسیسمنٹ نہیں کی جائے گی۔ اور اُن کی درخواست مسترد تصور کی جائے گی۔

کوالیفائنگ اسکورحاصل کرنے والے ہسپتال ایمپینلمنٹ کے لیے اہل ہوں گے۔ اور صرف وہی ہسپتال پینل میں شامل کیے جائیں گے جن کی منظوری پالیسی بورڈ سے حاصل ہوگی۔

اسیسمنٹ وزٹس بغیر پیشگی اطلاع کی جائے گی۔

موجودہ ایمپینل شدہ ہسپتال اور نئے ہسپتال دونوں کا درخواست دینا اور مقررہ فیس جمع کروانا لازمی ہوگا۔

ہماری کوشش ہے کہ صحت کارڈپلس پروگرام کے تحت ہسپتالوں کا اندراج انتہاءی شفاف طریقے سے عمل میں لایا جائے۔ دوران اندراج اسٹیٹ لائف کے عملے کو کسی بھی قسم کی مالی معاونت کی پیشکش کو سخت خلاف قانون تصور کیا جائےگا اور اس قسم کی بے ضابطگی میں ملوث ہسپتالوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہسپتالوں کی رجسٹریشن کا آخری فیصلہ ادارہ کرے گا۔

مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

091 9213945

03 Comments

  • DR LAILA RAHMAN

    April 16, 2026

    i need registration for my hospital KmU_Hospital and reserach centre

  • Aneel Shahzad

    May 5, 2026

    Sehat card skp

  • Muhammad Naeem

    September 16, 2026

    Summary:
    Name: Muhammad Hamdan
    CNIC: 14301*******1
    Mobile: 923329596578
    Division: Kohat Division
    District: Kohat
    Location: Women & Children Hospital (LMH) Kohat
    Category: Sehat Card
    Description: میں نے آپ کے پیغام کو واضح، باادب اور شکایتی انداز کی انگریزی میں ترتیب دے دیا ہے:
    Message
    Assalamu Alaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuh,
    On the 14th, we reached Kuwait Hospital at around 12:30 PM. The doctor was waiting for us because my child was suffering from a kidney problem.
    I went to the Sehat Card office, but their server was not working at that time. The senior person there, Mr. abuBakr, told me to proceed with the treatment and assured me that the expenses would later be adjusted or deducted through the Sehat Card.
    My child underwent a kidney operation and laser treatment. After the procedure, I had to pay the medical expenses. I arranged the money through EasyPaisa by borrowing it from someone in my village.
    Now, the hospital/Sehat Card staff are refusing to reimburse or adjust the expenses, saying that I should have activated the Sehat Card first and then received the treatment.
    I explained to them that the server problem was not my fault. We were in an emergency situation, and I came to the hospital relying on the Sehat Card. I did not have enough money to pay for the treatment, which is why I had to borrow the amount. I still have to repay this loan.
    Moreover, I was clearly told by your staff that I should get the treatment and that the amount would later be adjusted through the Sehat Card. Therefore, this was not my mistake; I followed the instructions given to me by your representative.
    I kindly request you to look into this complaint seriously and resolve the matter fairly. I am extremely worried and under financial stress because I have borrowed the money for my child’s treatment and now I have to repay it.
    Please consider my situation and help me recover/adjust the amount through the Sehat Card.
    JazakAllahu Khairan.
    Attachment: No

Leave A Comment