ژوندون کارڈ کیا ہے؟
صحت کارڈ پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوام کی صحت سے متعلق ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے جرمن حکومت کے ترقیاتی مالیاتی ادارے KfW کی معاونت سے ژوندون او پی ڈی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس اسکیم کا باقاعدہ آغاز ضلع مردان میں ہو چکا ہے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
صحت کارڈ پلس کے عوامی فوائد کو دیکھتے ہوئے اب اس کی سہولیات کا دائرہ کار بڑے امراض، ہسپتال میں داخلے اور سرجری سے بڑھا کر او پی ڈی (OPD) تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ صحت کی سہولت ایک بنیادی ضرورت ہے۔ صحت مند شہری ہی ایک صحت مند معاشرے کی اکائ ہے اور اس صحت مند معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کيلےموجودہ حکومت ایک فلاحی ریاست کی حیثیت سے کئ اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں “ژوندون کارڈ” ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس منصوبے کا مقصد مستحقین کو جغرافیائی لحاظ سے قابل رسائی اور فنی طور پر مستعد سروس فراہم کنندگان سے منسلک کرناہے، تاکہ اہل آبادی کو معیاری علاج تک مساوی رسائی اور مناسب انتخاب کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
او پی ڈی کے لیے ژوندون کارڈ کیوں؟
اس سے پہلے صحت کارڈ پلس کے تحت مریض صرف بڑے امراض کا علاج، ہسپتال میں داخلے اور سرجری کی سہولیات حاصل کر سکتے تھے جبکہ عام بیماریوں کے لیے او پی ڈی کے اخراجات مریضوں کو خود برداشت کرنا پڑتے تھے۔
چونکہ عام نوعیت کی بیماریاں بار بار لاحق ہوتی ہیں اور کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے یہ اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے حکومت نے رجسٹریشن کے بعد منتخب ہسپتالوں میں مفت او پی ڈی سہولیات فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
یہ اقدام غریب خاندانوں پر مالی بوجھ کم کرنے کے ساتھ ساتھ بروقت طبی سہولت کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
کون ژوندون کارڈ او پی ڈی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
وہ تمام افراد اس سہولت کے اہل ہیں جو:
نادرا ریکارڈ کے مطابق ضلع مردان کے
ہائشی ہوں، اور
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے ریکارڈ میں ان کا PMT اسکور 26 یا اس
ے کم ہو۔
خاندان کے تمام افراد بشمول خواتین، بچے اور بزرگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن اور اہلیت کی جانچ
اہل خاندان درج ذیل طریقہ کار کے ذریعے اپنی اہلیت کی تصدیق کر سکتے ہیں:
اپنا شناختی کارڈ نمبر 9930 پر SMS کریں۔
آپ کو جواباً اپنا PMT Score موصول ہو گا۔
اگر آپ کا PMT اسکور 26 یا اس سے کم ہو تو آپ اہل ہیں۔
قریبی ہسپتال /مرکز صحت جائیں یا اپنے علاقے کے کمیونٹی ورکر سے رابطہ کریں۔
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد آپ منتخب ہسپتالوں سے مفت او پی ڈی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
او پی ڈی میں کون سی سہولیات شامل ہیں؟
ژوندون کارڈ او پی ڈی اسکیم کے تحت درج ذیل بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
عام او پی ڈی معائنہ اور مشاورت
بنیادی تشخیصی اور لیبارٹری ٹیسٹ
تجویز کردہ ادویات (پالیسی کے مطابق)
ضرورت پڑنے پر بڑے طبی مراکز کو ریفرل
حمل، زچہ و بچہ سے متعلق مفت مشاورت
دائمی امراض جیسے
شوگر
بلڈ پریشر
سانس کی بیماریوں کا معائنہ اور علاج
مردان میں ژوندون کارڈ او پی ڈی کی سہولت فراہم کرنے والے ہسپتال اور کلینکس
ژوندون کارڈ اور صحت کارڈ پلس کے تحت صرف وہی ہسپتال او پی ڈی خدمات فراہم کرنے کے مجاز ہیں جو باقاعدہ طور پر منتخب اور رجسٹرڈ ہوں۔ مریضوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ منظور شدہ فہرست میں سے اپنے قریب ترین ہسپتال کا انتخاب کریں۔
صحت مند معاشرے کی جانب ایک اہم قدم
ژوندون کارڈ ضلع مردان کی مستحق آبادی کے لیے صحت کی سہولیات کو قابل رسائی، سستا اور منصفانہ بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ او پی ڈی خدمات کی شمولیت سے اب لوگ بغیر مالی پریشانی کے بروقت علاج حاصل کر سکتے ہیں۔